ایام عزاء کے پرامن انعقاد کیلئے ہمارا مکمل تعاون رہیگا، علامہ مقصود ڈومکی
مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود ڈومکی کی ڈپٹی کمشنر کے اجلاس میں شرکت، انتظامیہ کا مکمل تعاون کرنے کی یقین دہانی کروائی

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ایام عزاء کے پرامن انعقاد کے لئے انتظامیہ کے ساتھ ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔
ہمارے رضاکار پولیس اور رینجرز کے شانہ بشانہ جلوسوں کے انتظامات میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظہور علی مری نے کہا کہ اجلاس کا مقصد شیعہ علماء اور اکابرین کے خدشات سننا اور انہیں دور کرنا ہے۔
ضلعی انتظامیہ ایام محرم کے دوران عزاداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی کی پنجاب حکومت کے ذمہ داران سے ملاقات
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سابقہ اجلاس کے موقع پر کچھ غیر متعلقہ افراد کی اجلاس میں شرکت کے سبب جو خدشات پیدا ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فی الفور ان خدشات کا ازالہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جیکب آباد کی جانب سے مرکزی امام بارگاہ کربلا معلیٰ، امام بارگاہ حویلی سید شیر شاہ و دیگر کا وزٹ کرکے محرم الحرام کے روٹ اور پروگرامز کا جائزہ لیا گیا اور بانیان مجالس و عزاداری کے ساتھ نشست منعقد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایام عزاء کے پرامن انعقاد کے لئے ہمارا مکمل تعاون رہے گا۔
ہمارے رضاکار پولیس اور رینجرز کے شانہ بشانہ جلوسوں کے انتظامات میں اپنی خدمات پیش کریں گے۔