اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شبیر بخاری کا دورہ مشہد مقدس، مسئولین سے ملاقات

شیعیت نیوز:معروف بزرگ عالم دین، مجلس وحدت مسلمین کی شوری عالی کے رکن، جامعہ بعثت کے پرنسپل علامہ سید شبیر بخاری نے مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشھد مقدس کے دفتر کا دورہ کیا اور شعبہ کے مسئولین سے ملاقات کی۔

حجة الاسلام عقیل حسین خان مسئول شعبہ مشھد مقدس، حجة الاسلام آزاد حسین، حجة الاسلام عارف حسین نے معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

مسئول شعبہ نے علامہ سید شبیر حسین بخاری کو دفتر مجلس وحدت مسلمین تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا اور شعبہ کی فعالیت سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:3 لاکھ غیر مجاز عازمین حج کو مکہ مکرمہ سے نکال دیا گیا

علامہ سید شبیر بخاری نے تبلیغ کی اہمیت و ضرورت پر مسئولین دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کی راہنمائی کی۔

انہوں نے زور دیا کہ علمائے کرام کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تربیت لینی چاہیے اور مختلف علوم و فنون پر اپنی گرفت مضبوط کرنی چاہیے، تاکہ وہ مملکت پاکستان میں جوانوں کی درست ہدایت و رہنمائی کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button