اہم ترین خبریںایران

برکس میں ایران کی رکنیت شہید صدر رئیسی اور شہید عبداللہیان کی مرہون منت ہے، علی باقری

شیعیت نیوز:ایرانی عبوری وزیرخارجہ علی باقری کنی نے کہا ہے کہ برکس بین الاقوامی سطح پر بڑی اقتصادی تنظیم ہے جس میں اہم ممالک شامل ہیں جو مغرب کے تسلط سے بالادست ہوکر فعالیت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید صدر رئیسی اور شہید وزیرخارجہ عبداللہیان کی انتھک کوششوں کی وجہ سے برکس میں ایران کو رکنیت ملی۔

ایران کی برکس میں موجودگی اس بات کی دلیل ہے کہ ایران کو عالمی سطح پر اہمیت دی جاتی ہے۔

روس میں ہونے والے برکس کے اجلاس میں ایران بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:صہیونی حکومت کو غزہ میں عبرتناک شکست ہوگی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

انہوں نے کہا کہ برکس ممالک کے اجلاس میں رکن ممالک کے باہمی تعلقات اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ امریکہ اور مغربی ممالک کی عالمی تجارت پر اجارہ داری کے خلاف دنیا کے اہم اقتصادی طاقتوں نے برکس تنظیم کی بنیاد ڈالی۔

عالمی تجارت پر ڈالر کی اجارہ داری کو ختم کرنا تنظیم کے بنیادی اہداف میں سے ہے۔

برکس وزرائے خارجہ کا اجلاس روس میں ہورہا ہے جس میں ایرانی عبوری وزیر خارجہ بھی شرکت کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button