اہم ترین خبریںایران

صہیونی حکومت کو غزہ میں عبرتناک شکست ہوگی، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر ظلم و ستم میں صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ بھی برابر شریک ہے۔

سیاسی اور فوجی طاقت کے بھرپور استعمال کے باوجود امریکہ اور اسرائیل کو غزہ میں عبرتناک شکست ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ صہیونی حکومت کے ساتھ امریکہ کا بھی مواخذہ کرے کیونکہ صہیونی حکومت امریکی پشت پناہی کے ساتھ ہی فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ، ابوعبیدہ کے بیان سے پھیلی سنسنی

کنعانی نے کہا کہ فلسطین کی حمایت کرنے والے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مختلف ممالک میں مظاہرے کررہے ہیں۔

گذشتہ 8 مہینوں کے دوران 36 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو خاک و خون میں نہلایا گیا۔

کنعانی نے کہا کہ عالمی حکومتوں کی نسبت عوام نے احساس ذمہ داری کا زیادہ مظاہرہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button