اہم ترین خبریںپاکستان

ایرانی صدر کی آمد پر کراچی میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے استقبالیہ بینرز آویزاں

بینرز پر صدر پاکستان آصف زرداری اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جفری کی تصویروں کے ساتھ ایرانی صدر کی تصویریں نمایاں ہیں۔

شیعیت نیوز:ایرانی صدر پاکستان کے تین روزہ دورہ کے دوران اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں مصروف ترین وقت گزاریں گے۔

کراچی میں ایرانی صدر سے قبل تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

کراچی کی اہم شاہراوں پر مجلس وحدت مسلمین اور حکومت سندھ کی جانب سے استقبالیہ بینرز آویزاں کئے گئے ہیں۔

بینرز پر ایرانی صدر کو پاکستان میں آمد پر خوش آمدید کہا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں عوامی جلسے سے خطاب کرنا چاہتا تھا: ایرانی صدر

بینرز پر صدر پاکستان آصف زرداری اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جفری کی تصویروں کے ساتھ ایرانی صدر کی تصویریں نمایاں ہیں۔

ایرانی صدر کی آمد پر اسلام آباد میں ایک شاہراہ کا نام ایران شاہراہ رکھا گیا ہے جبکہ لاہور اور کراچی میں عام تعطیل کی گئی

دوسری جانب کراچی میں ایک یونیورسٹی کی جانب سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری نوازنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button