اہم ترین خبریںپاکستان

ایرانی صدر کی پاکستان آمد،استقبال شایان شان نہیں ہوسکا

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

شیعیت نیوز: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ائیرپورٹ پر استقبال انکے شایان شان نہیں ہوا۔ائیرپورٹ پر ایک وزیر ہی استقبال کیلئے پہنچ سکا۔

نور خان ائیر بیس پر پاکستانی وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایرانی صدر 23 اپریل کو کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزرا و دیگر موجود ہوں گے۔

شہر میں اعلیٰ سطحی وفد کی نقل و حمل کے دوران شہریوں کی آسانی کیلیے پولیس نے ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سکیورٹی وجوہات پر کچھ سڑکیں عارضی طور پر بند رہیں گی۔

ایرانی صدر کی آمد سے قبل سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ایران کے استقبال میں، اسلام آباد کی اہم شاہراہ کا نام شاہراہ ایران رکھ دیا گیا

دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہمراہ خاتون اول، وزیر خارجہ، کابینہ کے دیگر ارکان اور اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ ایک بڑا تجارتی وفد بھی ہمراہ ہوگا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی صدر لاہور اور کراچی کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وزراء اعلیٰ اور دونوں صوبوں کے گورنرز سے بھی ملاقات ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button