پاکستان

امریکہ کا چین اور روس کی کمپنیوں پر الزام بے بنیاد ہے، سربراہ جعفریہ سپریم کونسل

جموں وکشمیر مظفر آباد پاکستان کی جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے امریکہ کی جانب سے پاپندیاں عائد کرنے کے فیصلہ کو سراسر ظلم اور ناانصافی قرار دیا۔

شیعیت نیوز : جموں وکشمیر مظفر آباد پاکستان کی جعفریہ سپریم کونسل کے چیئرمین سید زوار حسین نقوی ایڈووکیٹ نے امریکہ کی جانب سے پاپندیاں عائد کرنے کے فیصلہ کو سراسر ظلم اور ناانصافی قرار دیا۔

اسے آزاد و خودمختار ممالک کے درمیان تجارت کو روکنے کا ایک حربہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ ترقی پذیر ممالک میں سائنس و ٹیکنالوجی سمیت ترقی کے ہر عمل کو روکنے کی کوشش قرار دیا ہے۔

امریکہ اور یورپ کو دیگر ممالک اور ان کی کمپنیوں نیز افراد تک پر پابندیاں لگانے کا نشہ ہو گیا ہے جیسے ایک نشہ کا عادی شخص نشہ نہ ملنے پر سخت بے چینی محسوس کرتا ہے۔

امریکہ اور یورپی ممالک کسی نہ کسی ملک یا کمپنی یا کسی گروپ پر پابندی نہ عائد کریں انہیں دماغی طور پر سکون نہیں آتا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان، امریکہ بوکھلا گیا

ان ممالک کے حکمران نفسیاتی امراض کا شکار لگتے ہیں جن کے پاس اخلاقی جرات نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

یہ جب بھی کسی سے بات کریں گے ہمیشہ دھمکی دیں گے اور متکبرانہ انداز میں اپنی طاقت زعم میں مبتلا ہو کر اقوام کو ڈرانے کی کوشش کریں جو کسی بھی آزاد، خودمختار اور باعزت قوم کی توہین ہے اور ایک عزت دار قوم کبھی بھی کسی طاقت کے آگے نہیں جھک سکتی۔

انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ اور یورپ کے بعض ممالک کی جانب سے تجارتی اور اقتصادی پابندیاں کے بے جا استعمال کا نوٹس لیں اور عالمی ادارے ایسے کسی حکم کو نہ مانیں۔

جو اقوام متحدہ سے فورم سے ہٹ کر ہوں وگرنہ بہت جلد اقوام متحدہ اپنی حیثیت کھو جائے گا اور اس کے وجود کا ہونا یا نہ ہونا برابر ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button