اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں 3ریلیاں ،قدسیوں کا سیلاب

دوسری ریلی مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوگی، جو سول سیکرٹریٹ، ناصر باغ، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ، ریگل چوک سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے گی۔

 شیعیت نیوز: عالمی یوم القدس کے موقع پر تحریک بیداری امت مصطفیٰ، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او پاکستان اور شیعہ علما کونسل کے زیراہتمام ریلیاں نکالی جائیں گی۔

جامعہ عروۃ الوثقیٰ سے بعد از نماز جمعہ ’’القدس ریلی‘‘ نکالی جائے گی۔

ریلی چونگی امر سدھو سے قینچی تک برآمد ہوگی۔

ریلی کی قیادت تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے جبکہ مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، دانشور، وکلاء، طلبہ اور جامعہ کے طلاب کی کثیرتعداد شریک ہوگی۔

ترجمان تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے مطابق عالمی  یوم القدس اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ہم بحیثیت انسان فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت پر مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی حمایت کے مترادف ہے۔

دوسری ریلی مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے برآمد ہوگی، جو سول سیکرٹریٹ، ناصر باغ، جی پی او چوک، لاہور ہائیکورٹ، ریگل چوک سے ہوتی ہوئی پنجاب اسمبلی کے سامنے پہنچے گی۔

ریلی کی قیادت علامہ سید علی اکبر کاظمی، علامہ حسن رضا ہمدانی اور حسن عارف سمیت دیگر رہنما کریں گے۔

شیعہ علما کونسل پنجاب کے زیراہتمام لاہور پریس کلب سے ریلی نکالی جائے گی جو ایجرٹن روڈ سے  ہوتی ہوئی پی آئی اے آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوگی۔

ریلی کی قیادت مرکزی نائب صدر علامہ سبطین سبزواری، علامہ افضل حیدری، قاسم علی قاسمی اور دیگر رہنما کریں گے۔ ریلی میں تمام مذاہب اور مکاتب فکر کے رہنما شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button