عالم اسلام کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، ایم ڈبلیو ایم پنجاب

شیعیت نیوز:صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے وحدت ہاؤس پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم رہبر کبیر امام خمینیؒ کے فرمان کے مطابق گزشتہ 45 برس سے ہر سال رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے طور پر منا کر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرتے آئے ہیں۔
تاہم اس سال ہمارا دل فلسطینی مظلوموں کیلئے سخت رنجیدہ ہے، 33 ہزار مظلوم و بے گناہ فلسطینیوں کو وحشیانہ بمباری سے شہید کیا جا چکا ہے۔
عالم اسلام کی خاموشی ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، اس وقت دنیا تین بلاکس میں تقسیم ہے، ایک بلاک فلسطین کا حامی، دوسرا فلسطین کا مخالف اور تیسرا بلاک غیر جانبدار ہے، سب سے زیادہ قبیح ترین عمل غیر جانبدار ریاستوں کا ہے۔
ہمیں فخر ہے ہم پاکستان کے باوفا بیٹے ہیں، ہمارے سبز پاسپورٹ پر یہ عبارت درج ہے کہ یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کار آمد ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حافظ نعیم الرحمان امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
ہم پنجاب بھر میں تبیین یعنی بیانیہ کی جنگ پر سراپا احتجاج ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ رہبر معظم سید علی خامنہ ای اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر پورے پنجاب سمیت لاہور اسلام پورہ سے عالمی یوم القدس کے سلسلے میں ریلی نکالی جائے گی۔
جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی مال روڈ چئیرنگ کراس پر اختتام پذیر ہو گی، ریلی میں تمام مسالک و مذاہب کی نمائندگی ہوگی جس میں علماء کرام و مشائخ عظام بھرپور شرکت کریں گے۔