پاکستان
کوئٹہ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کیجانب سے سہ روزہ اعتکاف کا انعقاد
تین روزہ اعتکاف میں طلباء کیلئے درس قرآن، درس اخلاق، درس تجوید، شب دعا اور مختلف موضوعات پر تقاریر کا اہتمام کیا گیا، جبکہ آخر میں شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔

شیعیت نیوز : امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کوئٹہ میں سہ روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ پر واقعہ مسجد و امام بارگاہ بلتستانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء کے لئے تین روزہ اعتکاف کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : شام، امریکی فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملہ
موتکفین کے لئے تین روز کے دوران درس قرآن، درس اخلاق، درس تجوید، شب دعا اور مختلف موضوعات پر تقاریر کا اہتمام کیا گیا۔
جبکہ آخر میں شرکاء میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔