اہم ترین خبریںپاکستان

چنیوٹ :اتحاد کی نئی مثال قائم ،بین المسالک امن واک میں شیعہ سنی مسلمانوں کی شرکت

معروف سوشل ایکٹیوسٹ ڈاکٹر غفران سید ،امن کمیٹی کے ممبر مولانا نعیم سیالوی، جامعہ بعثت سے مولانا عمران نواز معصومین گروپ آف کالجز کے پرنسپل فیضان پیرزادہ، پنجاب کالج چنیوٹ کے پرنسپل اسد اقبال نے شرکاء سے اتحاد اور معاشرے میں نوجوانوں کے مثبت کردار پر گفتگو کی۔

شیعیت نیوز:چنیوٹ میں  بی پازیٹیو پروڈکشن کی جانب سے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر افطار وحدت اکا اہتمام کیا گیا۔

جس میں شہر بھر سے مختلف مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔

معروف سوشل ایکٹیوسٹ ڈاکٹر غفران سید ،امن کمیٹی کے ممبر مولانا نعیم سیالوی، جامعہ بعثت سے مولانا عمران نواز معصومین گروپ آف کالجز کے پرنسپل فیضان پیرزادہ، پنجاب کالج چنیوٹ کے پرنسپل اسد اقبال نے شرکاء سے اتحاد اور معاشرے میں نوجوانوں کے مثبت کردار پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کا انعقاد ، شیعہ سنی اتحاد کا عظیم الشان مظاہرہ

اس کے علاوہ مشہور یوٹیوبر اور سماجی کارکن شاہد تقی ،سخن قبیلہ چنیوٹ کے صدر ہاشم علی صدر اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی ۔

پروگرام کا اختتام نماز با جماعت سے کیا گیا ۔
پروگرام کا مقصد شہر میں امن اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو پروان چڑھا کر نوجوانوں کو مثبت ایکٹیویٹیز کی طرف لانا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button