پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے ایم این اے حمید حسین کی ضلع کرم انتطامیہ سے ملاقات

 مزمل آغا اور انجنئیر حمید حسین ایم این اے نے مسلسل تین گھنٹے بریفنگ بڑی انہماک سے سنی اور ہر ایک ادارے کے سربراہ کے ساتھ ٹیکنیکل اور دیگر حوالے سے سوالات کئے اور بہت سی جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا  اور آئیندہ کے لیے ہدایات جاری کردی۔

شیعیت نیوز:تحصیل چیئرمین مزمل آغا اور ایم این اے حمید حسین کو ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے ڈی سی کانفرنس روم میں تفصیلی بریفنگ دی ۔

ڈسٹرکٹ کرم کے تمام اداروں نے ترقیاتی منصوبوں اور دیگر تفصیلات سے مزمل آغا اور ایم این اے حمید حسین کو آگاہ کیا

 ساتھ ساتھ تمام تر مشکلات بھی سامنے رکھے ایم این اے اور تحصیل چیئرمین کو اپر لور اور سینڑل کرم کے تمام علاقوں کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی اور مشکلات کے حل کے لیے جامع منصوبہ بندی پیش کی۔

 مزمل آغا اور انجنئیر حمید حسین ایم این اے نے مسلسل تین گھنٹے بریفنگ بڑی انہماک سے سنی اور ہر ایک ادارے کے سربراہ کے ساتھ ٹیکنیکل اور دیگر حوالے سے سوالات کئے اور بہت سی جگہوں پر ناراضگی کا اظہار کیا  اور آئیندہ کے لیے ہدایات جاری کردی۔

چند مزید معاملات پر بھی احکامات جاری کردیئے جیسے قبرستان اور دیگر جگہوں کی تحفظ . تمام لائن ڈیپارٹمنٹس سی این ڈبلیو، فارسٹ، ایگری کلچر، ٹی ایم اے، واپڈا، ہیلتھ، اور دیگر اداروں نے اپنے مسائل اور پراجیکٹس پر بریفنگ دی.۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار میں مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام شیعہ، سنی عمائدین کا جرگہ

ایم این اے کے حکم پہ تمام اداروں کو بریفنگ دینے کا کہا گیا تھا جو آج سیشن میں کمپلیٹ نہیں ہوسکا جو اگلے سیسشن میں کمپلیٹ ہوگا۔

آج اسسٹنٹ کمشنر حفیظ اللہ، تحصیل چئیرمین آغا مزمل ، سمیت ایم این اے کے سیکرٹری سید مسرت کاظمی، پی ایس ٹو تحصیل چیرمین انجینئر قمر عباس ، انجنیر لیاقت، اور ایم ڈبلیو ایم کے اراکین نے شرکت کی.۔

بعد از بریفنگ آغا مزمل نے دعا کی اور ایم این اے انجینئر حمید حسین نے ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور اداروں کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا اور ملکر ساتھ چلنے اور ترقی اور تعمیر کے لئے دن رات ایک کرکے کام کرنے کا عزم ظاہر کیا.

متعلقہ مضامین

Back to top button