اہم ترین خبریںپاکستان

جھنگ کے شیعہ جبری گمشدہ، بلال حیدر کی والدہ کی پریس کانفرنس

دوسال کا عرصہ بیت گیا مگر بیٹے کا تاحال پتہ نہ چل سکا بیٹے کی بازیابی کے لیے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

شیعیت نیوز : دوسال کا عرصہ بیت گیا مگر بیٹے کا تاحال پتہ نہ چل سکا بیٹے کی بازیابی کے لیے تمام ادارے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار دو سال قبل اغواء ہونے والے بلال حیدر کی والدہ نے اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے کیا۔

مغوی بلال حیدرکی والدہ نے کہا کہ 20اپریل2022کو ان کا بیٹا بلال حیدر جھنگ اپنے گھر سے لاہور کے لیے روانہ ہوا جب بیٹے سے رابطہ نہ ہوا تو انہیں پریشانی لاحق ہوئی۔

انہوں نے بیٹے کی تلاش شروع کی لیکن اس کا کہیں پتہ نہ چلا انہوں نے بتایا کہ بلال کے زیر استعمال موبائل فون اور سم بند ہونے پر انہیں تشویش ہوئی۔

جس پر انہوں نے تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں بلال حیدر کی گمشدگی کی درخواست دی جس پر مقدمہ تو درج ہوا مگر پولیس کی جانب سے کوئی پیش رفت نہ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی صدر ابراہیم رئیسی جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

مغوی بلال حیدر کی والدہ کا کہنا ہے اس کے بیٹے بلال حیدر کونامعلوم افراد نے اغواء کر کے جبری لاپتہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا بیٹا بے گناہ ہے اور اگر اس نے کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پاکستان کے آئین کے خلاف کسی شہری کو جبری گمشدہ رکھنا کہاں کا انصاف ہے۔

بلال حیدر کی والدہ نے وزیر اعظم پاکستان، چیف جسٹس آف پاکستان،چیف آف آرمی سٹاف سے بیٹے بلال حیدر کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر بلال حیدر کا کوئی جرم ہے تواسے عدالت میں پیش کیا جائے

متعلقہ مضامین

Back to top button