فلسطینی مجاہدین اورغاصب اسرائیلی فوجیوں میں گھمسان کی جنگ

شیعیت نیوز: غرب اردن کے مختلف علاقوں میں غاصب صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شعفاط کیمپ کی چیک پوسٹ پر فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جن ميں صیہونی فوجیوں نے زہریلی گيس کے گولے فائر کئے۔
جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایاالقدس نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے طولکرم بریگيڈ کے مجاہدین نے المسشیہ علاقے میں ایک بم دھماکا کر کے صیہونیوں کی فوجی گاڑی کو نشانہ بنایا اور متعدد صیہونی فوجیوں کو زخمی کردیا۔
شہر نابلس میں تحریک فتح کے فوجی بازو شہدائے الاقصی بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے شمال مغرب میں واقع شافی شمرون چیک پوسٹ پر فائرنگ کی۔
شہررام اللہ میں بھی شہدائے الاقصی بریگيڈ کے مجاہدین نے بسغوت کالونی کو کئی بموں سے حملے کا نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں:فلسطینی مجاہدین کا اسرائیلی فوج پر بڑا حملہ
درایں اثنا محمد جعفر جبر نامی ایک فوجی فلسطینی جوان شہر طولکرم میں صیہونی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں ان کی فائرنگ میں شہید ہوگیا۔
شہر بیت لحم میں واقع الخضر علاقے میں بھی فلسطینی مجاہدین اور غاصب صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے ۔
دوسری جانب غزہ کے مختلف علاقوں پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ آج منگل کو بھی جاری رہا۔
صیہونی حکومت نے غزہ میں الکویت اسکوائر پر امداد کے انتظار میں کھڑے عام شہریوں پر حملہ کرکے نو فلسطینیوں کو شہید اور اڑتیس دیگر کو زخمی کردیا، جنہیں الشفا اسپتال منتقل کردیا گيا۔
مرکزی غزہ میں شہر دیرالبلح کے دو گھروں پر بمباری میں شہید ہونے والے گيارہ فلسطینیوں کی لاشیں شہدائے الاقصی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔