ماہ رمضان المبارک مظلوم فلسطینیوں کے نام کیا جائے،ڈاکٹر صابر ابو مریم
اجلاس میں طے کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال پر بیروت میں مفتیان عظام کی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے اعلامیہ کو ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے تمام مسلم حکمرانوں کو نقل بھیجی جائے گی

شیعیت نیوز: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر و ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو ایڈوکیٹ کی زیر صدارت ادارہ نورحق میں اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں غزہ و فلسطین کی موجودہ صورتحال، سپریم کورٹ کے قادیانی مبارک ثانی کیس کے فیصلہ اور رمضان المبارک میں سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ غزہ کی صورتحال پر بیروت میں مفتیان عظام کی کانفرنس میں پیش کیے جانے والے اعلامیہ کو ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے تمام مسلم حکمرانوں کو نقل بھیجی جائے گی
علمائے کرام، مفتیان کرام اور خطباء منبر و محراب سے مسئلہ فلسطین کو اجاگر کریں، اسرائیل کو معاشی نقصان پہنچانے کے لئے اسرائیلی مصنوعات بائیکاٹ مہم کو بھروپر جوش و خروش سے جاری رکھا جائے گا۔
سپریم کورٹ قادیانی مبارک ثانی کے فیصلے سے مذہبی حصہ حذف کرکے صرف ضمانت کی حد تک محدود کیا جائے
ماہ رمضان المبارک اہل غزہ و مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے نام کیا جائے گا اور پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی و باہمی رواداری کو فروغ دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: فلسطین میں نسل کشی روکی جائے ،صدرِپاکستان آصف علی زرداری کا مطالبہ
اجلاس میں نائب امراء جماعت اسلامی کراچی برجیس احمد، مسلم پرویز، ڈپٹی سکریٹری جے یو پی سید عقیل انجم قادری، امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کراچی محمد اعجاز مصطفی، مرکزی جماعت اہل حدیث کراچی کے صدر مولانا مرتضیٰ خان
رحمانی، جمعیت اتحاد العلماء کراچی کے ناظم اعلیٰ مولانا عبد الوحید، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنما ڈاکٹر صابر ابومریم، شیعہ علماء کونسل پاکستان سندھ کے جنرل سکریٹری سید رضی حیدر زیدی، مجلس وحدت مسلمین کے کراچی کے رہنما علامہ
ملک غلام عباس، سکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی کراچی زاہد عسکری و دیگر نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ 3 دن قبل بیروت میں مفتیان کرام کی مسئلہ فلسطین پر کانفرنس منعقد ہوئی ہے جس میں اعلامیہ پیش کیا ہے کہ تمام مسلم ممالک میں علمائے کرام اور مفتیان عظام اپنے حکمرانوں سے بات کریں۔
زاہد عسکری نے کہا کہ جماعت اسلامی نے انتخابی مہم کے دوران غزہ و فلسطین کے مسئلے کو فراموش نہیں کیا بلکہ انتخابی مہم کو روک کر فلسطین کے حوالے سے بڑے بڑے پروگرامات کیے،8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر کراچی کی خواتین نے عالمی یوم خواتین کو فلسطینی خواتین کے نام کردیا۔