اہم ترین خبریںپاکستان

ناصبی احمد جاوید غزہ کے مظلومین کے زخموں پر فرقہ واریت کی نمک پاشی نہ کریں

احمد جاوید  مظلوموں کی مدد کریں، خواہ ایران کرے، سعودیہ کرے یا قطر کرے۔ اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں  اور نہ ہی کسی نے ایسا کرنے سے ہمیں روکا ہے۔

 شیعیت نیوز: کالم نگار اسد عباس نے اپنے کالم میں لکھا ہے کہ  ناصبی سکالر احمد جاوید نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ایران اہل غزہ کی اس لیے مدد کر رہا ہے، تاکہ وہ شیعہ ہو جائیں، اس وقت اہل غزہ کی مدد کرنا ایسے ہی ہے جیسے اسرائیل سے بڑی آفت کو عالم اسلام پر مسلط کرنا۔

جس انسان کی یہ سوچ ہو، اسے اگر فرقہ وارانہ سوچ کا حامل انسان کہا جائے تو اسے تکلیف ہوتی ہے۔ احمد جاوید  کے یہ الفاظ اس امر کے غماض ہیں کہ وہ خارجی حقائق سے بالکل نا آشنا ہیں۔

جوانی کے الہامات کو وہ کشف حقائق سمجھ کر ان کے ذریعے نوجوان اذہان کو آلودہ کر رہے ہیں۔

اگر احمد جاوید نے تحریک آزادی کی تاریخ پڑھی ہوتی تو ان کو معلوم ہوتا کہ آل انڈیا مسلم لیگ کا کوئی بھی اجلاس ایسا نہیں ہوتا تھا، جس میں فلسطین کے مسئلے پر بات نہ کی جاتی ہو۔

دنیا میں پہلا یوم فلسطین برصغیر میں منایا گیا۔ اس کے باوجود ان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی حمایت کا پراجیکٹ بھی ایرانی پراجیکٹ ہے اور قدس کا مسئلہ اہل فلسطین کو شیعہ کرنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اہل سنت عالم ڈاکٹر صداقت فریدی کا احمد جاوید کو منہ توڑ جواب

احمد جاوید  مظلوموں کی مدد کریں، خواہ ایران کرے، سعودیہ کرے یا قطر کرے۔ اس پر کسی کی اجارہ داری نہیں  اور نہ ہی کسی نے ایسا کرنے سے ہمیں روکا ہے۔

خدا را غزہ کے مظلومین کے زخموں پر فرقہ واریت کی نمک پاشی نہ کریں۔ اگر خداوند کریم نے آپ کو اہل علم میں کوئی حیثیت و مقام دے دیا ہے تو اس پاس رکھیں۔

کیا آپ کی نظروں سے اہل غزہ کے مصائب و آلام نہیں گزر رہے ہیں۔

سچ یہ ہے کہ غزہ کے حالات پر مشتمل تصاویر اور ویڈیوز دیکھ کر انسان کی آنکھیں شرم سے جھک جاتی ہیں۔

کوئی تصویر اور منظر ایسا نہیں جسے مکمل طور پر دیکھا جاسکے۔

ایک جانب زخمی بچے ہیں، کفن میں لپٹی لاشیں، ملبے تلے دبے ہوئے اجساد ہیں اور دوسری جانب ہاتھوں میں کین تھامے پانی کی قطاروں میں کھڑے معصوم بچے اور خواتین۔

متعلقہ مضامین

Back to top button