پاکستان کی اہم خبریں

بلوچستان میں بارشیں، مختلف اضلاع میں طغیانی کے پیش نظر الرٹ جاری

شیعیت نیوز: بارشوں اور برفباری کے نئے سسٹم کے داخل ہونے کے ساتھ ہی این ڈی ایم اے نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ندی نالوں میں طغیانی سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں تیرہ مارچ تک بارش اور برفباری کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران، پاکستان اور ہندوستان میں رمضان المبارک کا چاند نظرآ گیا، کل پہلا روزہ ہوگا

بارشوں سے متاثرہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

جھل مگسی، تربت، لسبیلہ، اورماڑہ، پنجگور، جیوانی اور پسنی میں بھی بارشیں ہوئیں۔

جبکہ گوادر اور گرونواح میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button