پارا چنار میں ری کاونٹنگ کی آڑ میں کوئی کھلواڑ برداشت نہیں کرینگے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
ضلع کرم پارہ چنار کے حلقہ این-اے 37 میں ری کاؤنٹنگ کی آڑ میں کوئی کھلواڑ برداشت نہیں کیا جائے گا، ضلع کرم کی سیٹ وہاں کے شیعہ سنی عوام کی وحدت کی عکاس ہے، کرم کے عوام اپنے مینڈیٹ پر کسی قسم کا ڈاکہ برداشت نہیں کریں گے۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائی کورٹ آرڈر کے مطابق ہم سوموار والے دن عمران خان سے ملیں گے، ہمیں امید ہے کہ قانون پر عملدرآمد ہو گا اور ہماری ملاقات میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی۔
جن ممالک میں قانون کی بجائے کسی شخص کی من مانی چلتی ہے وہ ملک تباہ ہو جاتے ہیں، عوام نے انہیں 8 فروری کو آئینہ دکھایا ہے کہ ملک و ملت کی بہتری کے لیے عوامی اکثریت کا فیصلہ ہی مفید ہے نا کہ ایک کمرے میں بیٹھ کر چند افراد اپنے ناقص فیصلے قوم پر تھوپتے رہیں، لہٰذا عوام ہی طاقت کا اصل سر چشمہ ہیں۔
اگر عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا جائے گا تو پھر سوویت یونین جیسی ایٹمی طاقت بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہے، ملک کو ایٹم بم نہیں عوام بچاتے ہیں، ہم آئین وقانون کی بالادستی کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔