اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ جواد نقوی اچانک اپنے ہم فکر ناصبی مفکر احمد جاوید سے لاتعلق ہوگئے ،حیران کن وجہ سامنے آگئی

علامہ جواد نقوی نے احمد جاوید کی تقریر کے بعد کہا تھا  ہر ماہ دو بار احمد جاوید کی فکری نشست مدرسہ میں ہوا کرے گی ۔

شیعیت نیوز:مدرسہ کے پرنسپل علامہ جواد نقوی  اچانک اپنےہم فکر ناصبی مفکر احمد جاوید سے لاتعلق ہوگئے۔

علامہ جواد نقوی نے ناصبی مفکر احمد جاوید کو دو سال قبل مدرسہ کے طلاب اور علمائے کرام کو احمد جاوید بطور علامہ احمد جاوید متعارف کروایا تھا۔

اس موقع پر علامہ جواد نقوی نے اعلان کیا تھا کہ ان کی گفتگوسے مدارس کے طلاب  متاثر نہیں ہیں اور وہ شناختہ نہیں ہیں البتہ عوامی سطح پر کچھ لوگ انہیں جانتے ہیں۔

علامہ جواد نقوی نے احمد جاوید کی تقریر کے بعد کہا تھا  ہر ماہ دو بار احمد جاوید کی فکری نشست مدرسہ میں ہوا کرے گی ۔

دو سال علامہ جواد نقوی نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ احمد جاوید بہت متعصب شخص ہے اس نے تشیع عالمی کے خلاف ہرزہ سرائی کی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف متعصب سکالر احمد جاوید کی ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علامہ جواد نقوی  پہلے دن سے ہی مدرسہ کے طلاب کو ایسی شخصیات بالخصوص دیوبند علمائے کرام سے متعارف کرواتے ہیں  محرم میں ان کی تقاریر کرواتے ہیں

ایک صارف نے لکھا ہے  سنی علمائے کرام بظاہر تو متعدل ہیں مگر اندر سے شیعہ بغض سے بھرے ہوئے ہیں ان میں سے ایک احمد جاوید بھی ہے ۔

احمد جاوید نے صحابی رسول جناب مالک اشتر کی شان اقدس میں بھی  توہین آمیز شاعرانہ کلام کہا تھا جس کےبعد ان کا بغض اور تعصب کھل کر سامنے آچکا ہے

  لیکن علامہ جواد نقوی نے اس کے باوجود مدرسہ میں مدعو کیا  یہ انکی مردم شناسی اور تشیع سے بغض کی ایک نشانی ہے ۔

علامہ جواد نقوی کو طلاب اور علما ئے کرام سے اپنے اس عمل پر شرمندہ ہونا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button