اہم ترین خبریںایران

14 سال بعد ایرانی صدر الجزائر کا دورہ کریں گے

شیعیت نیوز: ایرانی صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی علاقائی اور بین الاقوامی اداروں اور یونینوں کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعاون کو وسعت دینے کی غرض سے ہفتے کی صبح ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ الجزائر کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

صدر رئیسی کا یہ دورہ الجرائر، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدور کا چوتھا دورہ ہے جو تقریباً 14 سال کے وقفے کے بعد انجام پا رہا ہے۔

ایرانی صدر اس دورے کے پہلے دن گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (GECF) کے ساتویں اجلاس میں شرکت اور خطاب کریں گے اور سائیڈ لائن پر دیگر ممالک کے سربراہان اور اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔

اتوار کو صدارتی محل میں ان کے الجزائری ہم منصب سرکاری طور پر استقبال اور ملاقات کریں گے۔

جس دوران دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود کی مشترکہ میٹنگ اور مشترکہ تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے پارلیمانی انتخابات میں تہران کے متعدد دھڑوں کی شرکت

عوامی جمہوریہ الجزائر شمالی افریقہ اور بحیرہ روم کے جنوبی ساحل پر واقع افریقہ کا سب سے بڑا عرب ملک ہے۔

واضح رہے کہ گیس برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم (GECF) کے رکن ممالک کے سربراہان کا اجلاس ہر دو سال میں ایک بار منعقد کیا جاتا ہے۔

یہ تنظیم 23 دسمبر 2008 کو قائم کی گئی تھی۔

رکن ممالک کے پاس گیس کی پیداوار کا 39 فیصد، گیس کے موجودہ ذخائر کا 69 فیصد جب کہ قدرتی گیس کا 40 فیصدحصہ ہے۔

الجزائر،بولیویا،مصر، استوائی گنی، ایران، لیبیا، نائیجیریا، قطر، روس، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، متحدہ عرب امارات اور وینزویلا گیس برآمد کرنے والے ممالک کی اس تنظیم (GECF) کے اہم رکن ہیں۔

جب کہ انگولا، آذربائیجان، عراق، ملائیشیا، موریطانیہ، موزمبیق اور پیرو اس کے مبصر رکن ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button