ایران

جرمن وزیرخارجہ کے ایران مخالف بیان پر ایران کی وزارت خارجہ کا ردعمل

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں ایران کے خلاف جرمن وزیر خارجہ کے بے بنیاد الزام کو، فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی پر اس ملک کی بے توجہی اور اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کی حمایت پر پردہ ڈالنے کی لاحاصل کوشش قرار دیا ہے

شیعیت نیوز : ناصر کنعانی کا کہنا تھا عجیب مضحکہ خیز بات ہے کہ بعض مغربی حکومتیں کہ جن کی تاریخ غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی اور انسانی حقوق کی سنگين خلاف ورزیوں کی ہمہ جہتی حمایت سے بھری ہے، وہی انسانی حقوق کے دفاع کا دعویٰ کر رہی ہیں-

کنعانی نے مزید کہا کہ جرمن حکام انسانی حقوق کی حمایت کے بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتے ہیں اور یقیناً اس پر سیاست کرتے ہیں اور ساتھ ہی اسلحہ ساز فیکٹریوں کی سرگرمیوں کو تیز کر کے اپنے ملک کی معیشت کو ترقی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انتخابات ضروری ہیں،پہلی بار ووٹ دینے دینے والوں کی رہبر معظم سے ملاقات

ناصر کنعانی نے یہ بھی کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے تباہ کن حالات اور رفح کے علاقے میں فلسطینی باشندوں اور پناہ گزینوں کی تشویشناک صورتحال انسانی حقوق کے دعویداروں کی ناکامی کا واضح ثبوت ہے۔

اس بنا پر اگر جرمنی اور اس کے اتحادی ، واقعی انسانی حقوق کی حمایت کے دعویدار ہیں تو انہیں چاہیے کہ وہ صیہونی حکومت کے ہاتھوں تیس ہزار سے زائد بے دفاع فلسطینی شہریوں کے وحشیانہ قتل کے لیے کہ جن میں عورتیں اور بچوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے، ایک خصوصی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے، اور اس طرح دنیا والوں کے سامنے اپنے دعوے کی سچائی کو ظاہر کرے-

متعلقہ مضامین

Back to top button