اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ عزادار فدا عباس زیدی کو بازیاب کروایا جائے ، سماجی رہنما گُل زہرا رضوی کا مطالبہ

 فدا عباس زیدی کو 21فروری کو اسلام آباد سے جبری طور پہ لاپتہ کیا گیا تھا   واقعہ کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال  بازیاب نہیں کروایا گیا ۔

شیعیت نیوز: سماجی کارکن گل زہرا رضوی نے مطالبہ کیا ہے کہ شیعہ  عزادار فدا عباس زیدی کو فی الفور بازیاب کروایاجائے ۔

فدا زیدی کے ورثاء کے ورثا دہری اذیت میں مبتلا ہیں اگر انہوں نے کوئی جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

فدا زیدی نے ہمیشہ قوم و ملت کی خدمات کیلئے اپنا کردار ادا کیا  وہ کسی ریاست مخالف سرگرمی میں ملوث نہیں۔ملک میں جب بھی کوئی مشکل وقت آیا فدا زیدی نے بطور سماجی کارکن صف اول میں اپنی خدمات کو پیش کیا ۔

یہ  بھی پڑھیں: شیعہ عزادار فدا حسین زیدی کی جبری گمشدگی کے خلاف ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ،فوری بازیابی کا مطالبہ

 فدا عباس زیدی کو 21فروری کو اسلام آباد سے جبری طور پہ لاپتہ کیا گیا تھا   واقعہ کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود تاحال  بازیاب نہیں کروایا گیا ۔

جبری گمشدگی کے خلاف لیاقت باغ راولپنڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ فداعباس زیدی کو بازیاب کروایا جائے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button