شیعت نیوز اسپیشل

شب برات ،نیمہءِ شعبان کی فضیلت و اہمیت کیونکر ہے؟

شیعیت نیوز: بعض احادیث کے مطابق پندرہ شعبان کی رات جسے شب برات بھی کہا جاتا ہے، شب قدر کے بعد افضل ترین راتوں میں شمار ہوتی ہے۔

شب قدر کی مانند اس رات کو بھی شب بیداری اور عبادت کی حالت میں گزارنے کی تاکید ہے۔

احادیث میں پیغمبر اکرمؐ اور ائمہ معصومین سے پندرہ شعبان کی رات شب بیداری اور عبادت انجام دینے کی بہت زیادہ سفارش ہوئی ہے۔

شب نیمہ شعبان، شب برات اللّٰہ تعالی کے الطاف خاص میں سے ایک لطف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیمہ شعبان، مسجد مقدس جمکران سے جنرل حسین سلامی کی عالمی استکبار کو للکار

اس رات کی عظمت کے بارے میں اتنا ہی کافی ہے کہ جبرائیل نے اللّٰہ تعالی کی طرف سے پیغمبراکرم کو یہ پیغام سنایا کہ اللّٰہ آپ کو حکم دیتا ہے کہ اس رات کو بیدار رہیں اور اپنی امت کو بھی اس رات بیدار رہنے کی وصیت کریں تاکہ اس رات عبادت کے زریعہ اللّٰہ کا قرب حاصل کریں۔

اس کے بعد فرمایا کہ آج رات وہ رات ہے کہ:”جو بھی اس رات میں دعا کرنیوالا ہے، اسکی دعا مستجاب ہے، جو بھی سوال کرنیوالا ہے، اسے گویا عطا کر دیا گیا ہے، جو استغفار کرنیوالا ہے، اسے بخش دیا گیا ہے اور جو توبہ کرنیوالا ہے، اسکی توبہ قبول کر لی گئی ہے”۔

 

اس رات کی ایک اور اہمیت اس حوالے سے بھی ہے کہ فجر کے وقت امام زمان (عج) کی ولادت باسعادت بھی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button