اہم ترین خبریںپاکستان
علی امین گنڈا پور سے علامہ احمد اقبال رضوی کی وفد کےہمراہ ملاقات ،والد کےانتقال پر اظہار تعزیت
ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں، وہ محب وطن ہیں اور ملک کیلیے ڈیلیور کیا۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی اور مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت پیش کی
اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ احمد اقبال رضوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔
وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی حق کا پی ٹی آئی کو پورا حق ہے۔
ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وژن سے اتفاق کرتے ہیں، وہ محب وطن ہیں اور ملک کیلیے ڈیلیور کیا۔
بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا عوام نے ان کے وژن کو قبول کیا۔پی ٹی آئی کو ہروانے کیلیے پوری حکومتی مشینری استعمال کی گئی