اہم ترین خبریںپاکستان

راجہ صاحب محمود آباد سے لیکر راجہ ناصر عباس جعفری تک

اس کے علاوہ پاکستان میں دیگر غیر سیاسی پلیٹ فارم بھی موجود ہیں جس میں ملی یکجہتی کونسل نمایا ں اس میں تمام مکاتب فکر کے افراد موجود ہیں۔

 شیعیت نیوز:راجہ صاحب محمود آباد سے لیکر راجہ ناصر عباس جعفری تک تحریکِ آزادی پاکستان سے پاکستان بچانے کی تحریک میں مکتب تشیع کی اہم سیاسی شخصیات نے ہمیشہ ملک کی تعمیر و ترقی میں

قوم و ملت کے شانہ بشانہ کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ یہی علامہ اقبال اور قائد اعظم کا پاکستان ہے ۔

پاکستان میں سیاسی عمل کے دوران قیام پاکستان سے حالیہ الیکشن تک تمام مسالک کا مثبت کردار رہا۔

متحدہ مجلس عمل کی صوبائی سطح پر حکومت قائم رہی اور ایک ایسا پولیٹکل الائنس بھی بنایا گیا جس میں علامہ ساجد نقوی،سمیع الحق اور مولانا فضل الرحمن شامل تھے۔

اس کے علاوہ پاکستان میں دیگر غیر سیاسی پلیٹ فارم بھی موجود ہیں جس میں ملی یکجہتی کونسل نمایا ں اس میں تمام مکاتب فکر کے افراد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ اسلامی مکاتب فکر میں اتحاد کو پروان چڑھایا ،ناصر عباس شیرازی

آمر ضیاء الحق کے خلاف ایم آر ڈی کی تحریک میں بھی تمام مکاتب فکر شامل تھے۔

تحریک جعفریہ سے مسلم لیگ ن اور ایک بار پیپلزپارٹی نے الائنس کیا اس وقت تو کسی نے کوئی اعتراض نہیں کیا گیا مگر اب کسی جماعت نے مجلس وحدت مسلمین سے اتحاد کیا ہے تو اعتراضات ناقابل فہم ہیں۔

یقینایہ مغربی اور استعماری ایجنڈا کا حصہ ہے جو اس سیاسی الائنس کی مخالفت کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button