اہم ترین خبریںپاکستان

سوچی سمجھی سازش کے تحت عوامی منڈیٹ چوری کیا گیا،علامہ علی حسنین حسینی

اس کے باوجود بدنظمی قابل حیرت ہے۔ عملے کی بدنظمی کے باعث قوم حق رائے دہی سے محروم ہوئی ہے۔ انکا منڈیٹ ان سے چھینا گیا ہے۔ جو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

 شیعیت نیوز:  مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹاف کے غیر ذمہ دارانہ رویے، شدید بدنظمی اور دھاندلی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرانے والوں کے خلاف ہر فارم پر آواز بلند کریں گے۔

قوم کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کے بنیادی حق سے محروم رکھنا آئین پاکستان کی توہین ہے۔ جو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی نائب صدر نے کہا کہ حلقہ پی بی 42 اور پی بی 40 میں الیکشن کی پولنگ دیر سے شروع ہوئی۔ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری بنتی ہے کہ پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوں، تاہم مختلف پولنگ اسٹیشنز میں ایسا نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: پاکستان دشمن تکفیری کالعدم جماعتوں کا سیاسی اتحاد، الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

انکا کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹس مسلسل پولنگ اسٹاف پولنگ شروع کرنے کا کہتے رہیں، تاہم نااہل عملے نے اپنی ذمہ داریاں سرانجام نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عملوں کو ٹریننگ دی تھیں۔

اس کے باوجود بدنظمی قابل حیرت ہے۔ عملے کی بدنظمی کے باعث قوم حق رائے دہی سے محروم ہوئی ہے۔ انکا منڈیٹ ان سے چھینا گیا ہے۔ جو کبھی برداشت نہیں کریں گے۔

علامہ علی حسنین نے مزید کہا کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنظمی اور دھاندلی کی گئی تاکہ ہم پر جعلی نمائندے مسلط کر کئے جا سکیں۔

قوم الیکشن کمیشن کے فیصلے کو مسترد کرتی ہے۔

پورے پاکستان میں الیکشن کمیشن پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بحثیت ذمہ دار ادارہ انہیں ان معاملات کی شفاف تحقیقات کرنی چاہئے۔

وگرنہ اگلے پانچ سال نااہل عملے اور ناہل آر او کی جانب سے مسلط کردہ نااہل نمائندہ صوبے کو پستی کا شکار کر دے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button