اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ساجد نقوی کی ناکام سیاسی پالیسی سے شیعہ ووٹ تقسیم ، ملک بھر میں5ہزار سے زیادہ ووٹ نہ لےسکے

حالیہ الیکشن میں اسلامی تحریک کو ملک بھر میں صرف 5 ہزار ووٹ ملے جبکہ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کو پانچ لاکھ ووٹ ملے

شیعیت نیوز :شیعہ علما کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی کی ناکام پالیسی نے شیعہ ووٹ تقسیم کردئیے

کوئٹہ میں شیعہ سیاسی جماعت کے  امیدوار کو شیعہ علما کونسل کے امیدوار نے سیاسی محاذ پر نقصان پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق انتخابی مہم کے دوران علامہ ساجد نقوی کی  سیاسی پارٹی اسلامی تحریک کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیا جاتا ہے  متعدد حلقوں میں شیعہ ووٹ تقسیم کردیا جاتا ہےجس سے تکفیریوں کو تقویت ملتی ہے اور دیگر شیعہ سیاسی جماعتو ں کو نقصان ہوتا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان کی انتظامیہ قیام امن میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، علامہ رمضان توقیر

حالیہ الیکشن میں اسلامی تحریک کو ملک بھر میں صرف 5 ہزار ووٹ ملے جبکہ دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کو پانچ لاکھ ووٹ ملے۔

کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کو ہزارہ ٹاون کی نشست پر اسلامی تحریک کی ناکام سیاسی پالیسی کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button