شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29 ویں برسی دو، تین مارچ کو منائی جائے گی
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل معمر نقوی کے مطابق برسی کی تقریب کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں روابط کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔

شیعیت نیوز: امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما اور سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 29ویں برسی کا عظیم الشان اجتماع 2, 3 مارچ کو لاہور میں منعقد ہوگا۔
جس میں ملک کے گوش و کنار سے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سے منسلک طلباء، ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے عزیزواقربا اور شہید کی سیاسی، تنظیمی، تعلیمی، فلاحی اور نہضتی جدوجہد میں شامل رہنے والے رفقاء اور قومی تنظیموں کے رہنما و ملتِ جعفریہ کے عمائدین شریک ہوں گے۔
شہید کی برسی کی تقریب شہید کے مزار علی رضا آباد رائیونڈ روڈ لاہور میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایس او کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقویؒ کی 27 ویں برسی کی تقریبات اختتام پذیر
آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل معمر نقوی کے مطابق برسی کی تقریب کیلئے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں روابط کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ برسی کی مناسبت سے نشرواشاعت پر بھی کام جاری ہے، جلد ہی برسی کے دعوت نامے اور پوسٹر ملک بھر میں تقسیم کر دیئے جائیں گے۔