غزہ پر وحشیانہ صیہونی بمباری، چوبیس گھنٹے میں 107 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: موصولہ خبروں کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے اعلان کیا ہے کہ دیرالبلح کے پرامن ہونے پر مبنی جارح صیہونی حکومت کے دعوے اور اس علاقے میں فلسطینیوں کی منتقلی کے مطالبات کے باوجود صیہونی فوجیوں نے گذشتہ چوبیس گھنٹے میں جارحانہ کارروائیاں انجام دی ہيں جس کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر تیس ہوگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کو اعلان کیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو سات فلسطینی شہید ہوئے ہیں اور اس طرح سے جنگ غزہ کے آغاز سے اب تک شہداء کی تعداد ساڑھے ستائیس ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء کی غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال
فلسطینی اتھارٹی کے اس آفس کے مطابق یہ اجتماعی قتل عام نسل کشی کے دائرے ميں انجام پایا ہے کہ جس کا ارتکاب غاصب عناصر غزہ کے شہریوں، بالخصوص بچوں اور خواتین کے خلاف کر رہے ہيں۔
دیرالبلح میں غاصب صیہونی فوجیوں کے حملے میں شہید ہونے والوں کی تعداد میں ایسے وقت میں اضافہ ہوا ہے کہ یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس واچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پینتیس ہزار سے زيادہ فلسطینی اب تک جارح اسرائیل کے پے در پے حملوں میں شہید ہوچکے ہیں۔
انسانی حقوق کے اس ادارے نے اعلان کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں تیرہ ہزار بچے شامل ہیں۔