اہم ترین خبریںدنیامقبوضہ فلسطین
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلباء کی غزہ میں جنگ بندی کے لیے بھوک ہڑتال

شیعیت نیوز: موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھوک ہڑتال کرنے والے طلباء میں یہودی طلبا بھی شامل ہیں۔
امریکی میڈیا ذرائع نے بھی کہا ہے کہ ان طلباء نے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی 5ویں کھیپ روانہ
طلباء کی جانب سے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سےرابطہ منقطع کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ کے مختلف شہروں میں فلسطینیوں کی حمایت اور غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کی مذمت میں مسلسل وسیع مظاہرے بھی ہوتے رہے ہیں۔