اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

جنرل عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ سکیورٹی میں تعاون پر مشاورت

ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان آرمی کے سربراہ "جنرل عاصم منیر" سے ملاقات کی۔

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "حسین امیر عبداللهیان” اپنے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے ہیں

جہاں دارالحکومت "اسلام آباد” میں اُن کی ملاقات پاکستان کے نگران وزیر خارجہ "جلیل عباس جیلانی” سے ہوئی۔

ملاقات کے بعد دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ جس کے بعد ایرانی وزیر خارجہ نے طے شدہ پروگرام کے مطابق پاکستان آرمی کے سربراہ "جنرل عاصم منیر” سے ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماوں نے سیکورٹی اور سرحدی تعاون سمیت دو طرفہ تعلقات سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ حسین امیر عبداللہیان کا یہ دوسرا دورہ پاکستان ہے۔ جہاں انہوں نے راوالپنڈی میں GHQ کا دورہ کیا اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں پاکستان کے سکیورٹی حکام، ایرانی اعلیٰ سطحی وفد، پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم” اور ایران کے ملٹری اتاشی "مصطفیٰ قنبرپور” موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پاک ایران دوستی ،ہمالیہ سے اونچی، سمندر سے گہری، شہد سے میٹھی

اس موقع پر حسین امیر عبداللہیان اور جنرل عاصم منیر نے ایران و پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا۔

نیز باہمی سلامتی میں تعاون سمیت بارڈرز سکیورٹی کے معاملات پر گفتگو کی۔ انہوں نے غزہ میں مسلسل صیہونی جارحیت سمیت علاقائی و مشرق وسطیٰ کی صورت حال کا جائزہ لیا۔

قابل غور بات یہ ہے کہ ایران میں انقلاب اسلامی کے بعد تشکیل پانے والی تیرہویں حکومت کے دور میں جنرل عاصم منیر اور حسین امیر عبداللہیان کی یہ تیسری ملاقات تھی۔

قبل ازیں تہران میں پاکستان کے آرمی چیف اور ایرانی وزیر خارجہ گزشتہ سال مئی کے آخر میں ملاقات کر چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button