اہم ترین خبریںپاکستان

ملکی سلامتی کے خلاف ہر بِل کو آئینی اور قانونی طریقے سے روکیں گے،ارباب لیاقت علی ہزارہ

 اگر ماضی کی طرح بلوچستان میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو ہم پرامن اور قانون کے مطابق حل کی طرف جائیں گے ۔

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر اور قومی اسمبلی کے امید وار ارباب لیاقت علی ہزارہ نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  قومی اسمبلی میں قوم کی نمائندگی ضروری ہے۔

ماضی میں توہین صحابہ بل اور یکساں قومی نصاب جیسے اقدامات نمائندے کی عدم موجودگی کی وجہ سے دیکھنے کو ملیں۔

ارباب لیاقت علی ہزارہ  نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ توہین صحابہ بل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر بااثر علمائے کرام  کی  کاوش سے مسترد ہوا۔

ملت تشیع پاکستان  ملک میں اہم سٹیک ہولڈرز میں سے ایک ہے۔

  اگر ہمارے عقائد کے خلاف کوئی بل لایا گیا یا کوئی قدم اٹھایا گیا تو ہم آئین اور قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: منتخب ہوکر کوئٹہ کے عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کریں گے,ارباب لیاقت علی ہزارہ

ایسا بِل جو پاکستان کی سالمیت اور امن و امان کو نقصان پہنچائے کسی صورت قابل قبول نہیں ۔

 اگر ماضی کی طرح بلوچستان میں دہشت گردی کا کوئی واقعہ ہوا تو ہم پرامن اور قانون کے مطابق حل کی طرف جائیں گے ۔

دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے سیکورٹی فورسز اپنا کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ ہزارہ باشعور قوم ہیں کوئٹہ میں نوجوانوں کےلئےتعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button