شہید قاسم سلیمانی (SQS)مشرق وسطی

قاسم سلیمانی کے ہمراہی شہداء کے لواحقین سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات

شیعیت نیوز : اِن دنوں مشرق وسطیٰ مخصوصاََ ایران و عراق میں شہیدانِ مقاومت جنرل قاسم سلیمانی اور ابو مہدی الہمندس کی برسی کی تقریبات جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں عراق کے وزیراعظم "محمد شیاع السوڈانی” نے بغداد واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔

یاد رہے کہ چار سال قبل بغداد ائیرپورٹ پر امریکہ نے ایک ڈرون اٹیک میں قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی الحشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کو ساتھیوں سمیت شہید کر دیا تھا۔

ان ساتھیوں میں عراق سے الحشد الشعبی کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر "محمد رضا الجابری”، "محمد الشیبانی”، "حسن عبدالہادی” اور "حیدر علی” شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :مقبوضہ کشمیر میں شہدائے مدافعان حرم کی چوتھی برسی کی تقریب

اس ملاقات میں محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ یہ شہداء کی کامیابیوں کا ثمر ہے کہ آج عراقی عوام امن و سکون سے زندگی گزار رہے ہیں۔

عراقی وزیراعظم نے امریکی واردات کے چوتھے سال مقاومتی شہداء کی بے مثال قربانیوں کو سراہا۔

انہوں نے ان شہداء کی قربانی کو عراق میں استحکام کا سبب قرار دیا۔

محمد شیاع السوڈانی نے کہا کہ اِن شہداء کے ساتھ وفاداری اور ان کی ابدی یاد پورے عراق میں پھیل چکی ہے۔

عراق کے وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ آج فاتح کمانڈروں اور ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ کو خدا کی طرف سے عزت و وقار حاصل ہے جب کہ تمام عراقی عوام ان کا احترام کرتے ہی قاسم سلیمانی کے ہمراہی شہداء کے لواحقین سے عراقی وزیراعظم کی ملاقات۔

متعلقہ مضامین

Back to top button