مشرق وسطی

عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں پر پھر ڈرون حملے

شیعیت نیوز : رپورٹ کے مطابق عراقی مزاحمتی گروہ نے منگل کے روز اربیل ہوائی اڈے کے قریب امریکی جارحین کے اڈے اور شام میں امریکی فوج کے ایک ہیڈ کوارٹر پر دو ڈرون حملوں کی اطلاع دی ہے۔

عراقی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اربیل ہوائی اڈے کے قریب دھوئیں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آئے۔

اس رپورٹ کے مطابق آج عراقی مزاحمت نے مشرقی شام میں واقع دیر الزور میں عمر آئل فیلڈ کے علاقے میں امریکی افواج کے گرین ویلج علاقے کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں :صیہونی فوجیوں اور فلسطینی مجاہدین میں گھمسان کی جنگ

حملوں کو جاری رکھنے پر عراقی مزاحمت کا زور ایسی حالت میں ہے کہ طوفان الاقصیٰ کے پہلے ہفتوں سے عراقی مزاحمت نے فلسطین کی حمایت کے لیے متعدد آپریشنز انجام دیئے اور عراق اور شام میں امریکی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے۔

ڈرون حملوں کی وجہ سے ان حملوں کی تعداد بڑھ کر 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button