ایران

اسرائیل کے ہاتھوں بےگناہ عوام کا قتل عام معاشرے کا بحران، ایرانی صدر کا پیغام

شیعیت نیوز : اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے، نئے عیسوی سال 2024 کے آغاز پر دنیا بھر کے عیسائی ملکوں کے سربراہوں اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے پوری دنیا کے لئے امن و سلامتی سے سرشار نئے سال کی دعا کی ہے ۔

 

صدر مملکت نے ان پیغامات میں کہا کہ جیسا کہ آپ کو علم ہے کہ اس وقت انسانی سماج کے لئے ایک بڑا بحران، غزہ میں غاصب صیہونی حکومت کے ہاتھوں غزہ کے بےگناہ عوام کا قتل عام ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک جاری،24شیعہ عزادار تاحال لاپتہ

امید ہے کہ سن دوہزار چوبیس میں عالمی رہنماؤں کی مشترکہ کاوشوں سے ہم بشریت کے خلاف اس قتل عام کو فوری طور پر روکنے، دنیا سے ظلم و جور کے خاتمے اور عالمی امن کے قیام کے لئے عالمی اداروں کی جانب سے فوری اقدام کا مشاہدہ کریں گے۔

 

واضح رہے کہ آج پیر یکم جنوری ، سال دوہزار چوبیس کے آغاز کا پہلا دن ہے-

حضرت عیسی علیہ السلام ایک عظیم پیغمبر ہیں کہ جن کو قرآن میں بہت احترام کے ساتھ یاد کیا گيا ہےقرآن کریم نے متعدد آیات میں حضرت عیسی مسیح علیہ السلام کو متعارف کراتےہوئے ان کے مقام و منزلت کو ایک اولوالعزم پیغمبر کی حیثيت سے بیان کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button