اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

کالعدم تنظیم کا رہنماء رمضان مینگل بھی الیکشن کے میدان میں، سماجی کارکنوں کیجانب سے شدید تنقید

 شیعیت نیوز:  کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور سپاہ صحابہ کے رہنماء رمضان مینگل نے بھی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں۔

جسکے بعد سماجی کارکنوں کی جانب سے الیکشن کمیشن اور انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رمضان مینگل پاکستان راہ حق پارٹی اور اہلسنت والجماعت کی جانب سے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 264 کے لئے نامزد امیدوار ہیں۔

رمضان مینگل کے انتخابات میں حصہ لینے کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد سماجی کارکن انتظامیہ اور الیکشن کمیشن پر شدید تنقید کر رہے ہیں۔

اسکے ساتھ ہی سماجی رابطوں کی وئب سائٹ پر بھی عوام اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ریاستی ایماء پر سینکڑوں ہزارہ شیعہ مسلمان پاکستانیوں کا قاتل رمضان مینگل الیکشن لڑنے کیلئے تیار
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک صارف نے کہا کہ ایک طرف ماہ رنگ بلوچ کو آئینی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، تو دوسری طرف کالعدم تنظیم کے رہنماؤں کو الیکشن تک لڑنے کی چھوٹ دی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ دہشتگردوں کو انتخابات میں حصہ لینے دیا جا رہا ہے، جبکہ تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اس عمل سے محروم رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اس عمل سے یوں لگ رہا ہے کہ لشکر جھنگوی کو بھی قومی دھارے میں شامل کیا جا چکا ہے۔

ایک اور صارف نے رمضان مینگل کی ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے تنقید کی۔

جس میں رمضان مینگل نے اہل تشیع کے خلاف نفرتیں پھیلانے کی کوشش کی تھی۔

اسی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button