اہم ترین خبریںپاکستان

صدر ایم ڈبلیوایم خیبرپختونخوا کی ہنگو میں مسافر وین پر فائرنگ کی مذمت، دہشتگردوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

آخر وہ کونسی قوتیں ہیں جو فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہتی ہیں، ان عوام دشمن عناصر کو لگام دینا حکومتی زمہ داری ہے جس سے پہلو تہی کرنا کسی صورت قبول نہیں

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے پاراچنار کی کشیدہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے حکام بالا کو ہر لمحے اور موقع پر پاراچنار کی صورتحال بارے آگاہ کیا گیا ہے، ضلع کرم کے شیعہ سنی عوام امن وامان کے ساتھ زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں، کرم کے شیعہ سنی ذمہ دار عمائدین اور علماء کرام نے امن کے لئے مختلف جرگے اور جلسے منعقد کیئے اور مل جل کر رہنے کے حلف اٹھائے ہیں، آخر وہ کونسی قوتیں ہیں جو فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینا چاہتی ہیں، ان عوام دشمن عناصر کو لگام دینا حکومتی زمہ داری ہے جس سے پہلو تہی کرنا کسی صورت قبول نہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت سنگین سیاسی و معاشی بحران سے دوچار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن قوتیں امن تباہ کرنے کے درپہ،مسافربس پر حملہ 2 شیعہ مسافر شہید متعدد زخمی

دوسری جانب گلگت سے لے کر بلوچستان تک مختلف احتجاجی تحریکیں چل رہی ہیں، حکومت کے خلاف امن وامان کی گھمبیر صورتحال پر احتجاجات کا سلسلہ جاری ہے، ہر طرف بے یقینی کی صورتحال ہے، مگر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ایسے لگتا ہے کہ ان بگڑتے ہوئے ملکی معاملات سے انکو کوئی سروکار ہی نہیں، پاراچنار کی گاڑیوں کو کئی بار نشانہ بنایا گیا، ہنگو میں گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور کور کمانڈر سمیت وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button