اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان کا تہران میں مجوزہ فلسطین کانفرنس میں شرکت کا اعلان

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے

 شیعیت نیوز: پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تیئیس دسمبر کو تہران میں منعقد ہونے والی فلسطینی اعلی سطحی مشاورتی کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان کا ایک وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غاصب صیہونی حکومت کی طرف سے غزہ کے نہتے عوام پر وحشیانہ بمباری کے تسلسل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قابض صیہونی حکومت نے انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے

اور دنیا کو ان وحشیانہ حملوں کو بند کروانے کی کوشش کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ایران کے درمیان اچھے اور مضبوط تعلقات ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزہ میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کے قیام، عام شہریوں کے تحفظ اور فلسطینیوں کو انسانی امداد کی مسلسل ترسیل جیسے تمام اقدامات کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button