پاکستان کی اہم خبریں

پنجاب پولیس نے الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دینا شروع کر دیا

شیعیت نیوز: پولیس نے الیکشن کیلئے سکیورٹی پلان ترتیب دینا شروع کر دیا۔ 2 لاکھ 65 ہزار کی نفری پولیس، دیگر فورسز اور رضاکاروں سے پوری کی جائے گی۔

ہر حلقے میں کوئیک رسپانس فورس رزلٹ تک موجود رہے گی۔

پولیس نے محکمہ داخلہ کو پلان سے آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس نے الیکشن 2024 کی سکیورٹی کے حوالے سے سکیورٹی پلان ازسرنوء ترتیب دے کر محکمہ داخلہ کو بھجوا دیا ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر میں 50 ہزار 462 پولنگ سٹیشنز کیلئے 2 لاکھ 65 ہزار کی فورس درکار ہوگی۔

متعلقہ حکام کے مطابق پولیس  ایک لاکھ 25 ہزار کی نفری فراہم کرے گی، جبکہ بقیہ ایک لاکھ 40 ہزار میں رینجرز، فوج اور رضاکار شامل ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:رواں سال سیکورٹی آپریشنز میں 550تکفیری دہشت گرد واصل جہنم

قبل ازیں پولیس نے ایک لاکھ 5 ہزار کی نفری فراہمی اور ایک لاکھ 60 ہزار دیگر نفری فراہمی کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔ پولنگ سٹیشنز کو 4 کیٹگریز، اے پلس، اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اے پلس کیٹگری میں 6 ہزار956، اے اور بی کیٹگری میں 15 ہزار 155 جبکہ سی کیٹگری میں 25 ہزار 351 پولنگ سٹیشنز ہونگے۔

ہر حلقے میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے 2 سو سے 3 سو ملازمین کی نفری کوئیک رسپانس فورس کے طور پر بیک اپ پر موجود رہے گی۔ آئی جی آفس میں سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی مانیٹرنگ و کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ سکیورٹی پلان اور نفری کی ڈیمانڈ کے حوالے سے ازسرنوء پلاننگ کرکے محکمہ داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button