اہم ترین خبریںپاکستان

ملتان:مجلس وحدت مسلمین کاسب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا خطاب

ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے ملین مارچ کا فیصلہ

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیراہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں آزادی فلسطین مارچ منعقد ہوا

مارچ کی قیادت ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کی ۔

جمعیت اہلحدیث کے سربراہ ضیاء اللہ شاہ بخاری، وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال اور دیگر نے اس موقع پر خطاب کیا۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے فلسطین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی بزدل ہیں، جو عام عوام کا قتل عام کر رہے ہیں، کہاں گئے انسانی حقوق، عورتوں بچوں کے حقوق۔؟

یہ بھی پڑھیں:مجلس وحدت مسلمین کا کوئٹہ اور ملتان میں فلسطین مارچ کے انعقاد کا فیصلہ

غزہ میں امریکہ اور برطانیہ کے فوجی مارے جا رہے ہیں، پوری دنیا کے فرعون غزہ پر حملہ آور ہیں، خدا چاہتا ہے کہ مظلومین ظلم کے مقابلے میں فریاد بلند کریں، اس وقت دو طرح کی جبگ جاری ہے۔

ایک اسلحے کی اور ایک بیانیے کی جنگ ہے، آپ نے بیانیے کی جنگ میں اسرائیل اور امریکہ کو شکست دے دی ہے۔

آج دنیا فلسطینیوں کے حق میں سراپا احتجاج ہے۔

اولیاء اللہ کی سرزمین پر مظلومین فلسطین کے حق میں نکلنے والوں کو سلام پیش کرتا ہوں، مزاحمت نے اسرائیل کو گھیر لیا ہے، اسرائیل کا وجود جلد ختم ہونے والا ہے۔

دو ریاستی حل کے فارمولے کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم پر ملین مارچ کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسا ملین مارچ پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button