پاکستان کی اہم خبریں

لاہور، تحریک لبیک کے 26 کارکن توڑ پھوڑ کیس سے بری ہو گئے

شیعیت نیوز: تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کیخلاف توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ عدالت نے تحریک لبیک کے 26 کارکنان کو بری کر دیا ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی جانب سے چودھری ملک سلیم اور ایس کے حیات ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ چوہنگ میں 2021 میں توڑ پھوڑ اور  جلاو گھیراو کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن ملزمان کے خلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب حکومت نے سی بی ڈی میں امریکی قونصلیٹ بنانے کی منظوری دیدی

.جبکہ دوسری جانب ملت تشیع کے کئی بے گناہ افراد کو ایک عرصے سے بلاجواز لاپتہ اور گرفتار کیا ہوا ہے

.ایک جانب جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے والے آزاد اور امن پسند گرفتار، ریاست نے یہ دوہرا میعار ملت تشیع کے ساتھ روا رکھا ہوا ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button