اہم ترین خبریںپاکستان

محسن ملت کی برسی خاموشی سے گزر گئی ،جامعۃ المنتظر میں کوئی تقریب نہ ہوئی

شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی

شیعیت نیوز: محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کی 34ویں برسی بھی خاموشی سے گزر گئی۔

 حوزہ جامعۃ المنتظر لاہور میں بھی کوئی تقریب نہ ہوئی ۔

جبکہ گزشتہ دنوں جامعہ کے معلم مرحوم قاضی ںیاز حسین نقوی کی دوسری برسی  جامعۃ المنتظر میں منائی گئی۔

اس موقع پر عظیم الشان سیمینار کا انعقاد بھی کیا  گیا تھا ایرانی قونصلر نے بھی خصوصی خطاب کیا تھا۔

مرحوم قاضی نیاز حسین نقوی  حوزہ جامعۃ المنتظر کے پرنسپل اور علامہ ریاض حسین نجفی کے بھائی تھے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اعتراض اٹھایا ہے کہ محسن ملت کی برسی ہر سال خاموشی سے گزر جاتی ہے ان کی ملت تشیع کیلئے خدمات بزرگ علما میں سب سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:محسن ملت علامہ سید صفدر حسین نجفیؒ تشیع پاکستان کا ناقابل فراموش کردار

  انکی برسی کے ایام کو دیگر بزرگوں کی برسی کے ساتھ جامعۃ المنتظر میں سال کے کسی عام دن میں کیا جاتا ہے جبکہ سابق پرنسپل علامہ قاضی نیاز حسین نقوی کی برسی ہر سال مکمل اہتمام کے ساتھ منائی جاتی ہے۔

  جس کی بنیادی وجہ انکی علامہ ریاض حسینی نجفی سے  بھائی ہونے کی نسبت بھی بتائی جاتی ہے ۔

قابل افسوس امر یی بھی ہے کہ شیعہ تنظیموں کی جانب سے بھی برسی کے ایام میں کوئی تقریب منعقد نہیں ہوتی

جبکہ وہ متعدد تنظیموں کے بانیان میں سے ایک تھے۔محسنِ ملت علامہ صفدر حسین نجفی رحمتہ اللہ علیہ جیسی شخصیات کم ہی پیدا ہوتی ہیں ۔

بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو صرف اپنے ادارے ،مدرسے اور مسجدتک تو گرانقدر خدمات سرانجام دیتے اور ان کی اپنی ہمت اور استطاعت انہیں تک محدود رہتی ہے،

علامہ سید صفدر حسین نجفی نے ملت جعفریہ پاکستان کے ملی و قومی تشخص کو زندہ جاوید بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

آپ ملی قیادتوں کی ریڑھ کی ہڈی بن کر رہے، نجف اشرف و قم المقدسہ کے مراجع بھی ان کی علمی حیثیت کے معترف تھے۔

آپ نے مذہب حقہ کی بیسیوں معرکۃ الآرا کتب کو اردو کے قالب میں ڈھالا۔

پاکستان بھر میں ملت جعفریہ کے مدارس کا جال بچھادیا،پاکستان میں مکتبِ اہل بیتؑ کے نوجوانوں کی تنظیم آئی ایس او کے قیام اور استحکام آپ کی سعی کاوش کا نتیجہ ہے۔

انقلابِ اسلامی کی حمایت اور امام خمینی رض کے معتمد ترین وکیل رہے۔

آپ  رہبر معظم ولی امرِ مسلمین آیتہ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے خاص الفت و محبت رکھتے تھے 3دسمبر آپ کی برسی کا دن ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button