اہم ترین خبریںعراق

حرم مطہر اباعبداللہ الحسینؑ کی جانب سے غزہ کے مسلمانوں کیلئے امدادی سامان کا پہلا قافلہ روانہ

الفرات نیوز ویب سائٹ کے مطابق، اس امدادی پیکیج کا وزن 16 ٹن ہے اور اس میں ادویات اور طبی سامان موجود ہے

شیعیت نیوز: حرم مطہرحضرت امام حسین علیہ السلام کی انتظامیہ نے غزہ کے عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی کے پہلے پیکیج کی روانگی کی خبر دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے خبر رساں ادارے فارس نیوز کے مطابق حرم مبارک امام حسین (ع) کے تعلقات عامہ کے نائب افسر احمد حسن فہد نے آج اعلان کیا کہ انسانی امداد کا پہلا قافلہ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے آیت اللہ عبدالمہدی الکربلائی کی سفارش پر غزہ کے لیے روانہ ہوگیا ہے۔ الفرات نیوز ویب سائٹ کے مطابق، اس امدادی پیکیج کا وزن 16 ٹن ہے اور اس میں ادویات اور طبی سامان موجود ہے۔ روضہ امام حسین (ع) کی انتظامیہ نے اس سے قبل کربلا میں زخمی فلسطینیوں کی منتقلی اور اپنے ہسپتالوں میں انکے علاج کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی فتح مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے نام کردی

احمد حسن فہد کے مطابق یہ قافلہ عراقی ہلال احمر کی ہم آہنگی ساتھ ساتھ مصری اور فلسطینی ہلال احمر اور فلسطینی وزارت صحت کے تعاون سے پہلے مصر میں داخل ہوگا اور وہاں سے غزہ کے لوگوں تک پہنچے گا۔ انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ یہ پہلا اقدام ہے اور حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف سے فلسطینی عوام کو امداد فراہم کرنے کے لیے دیگر طبی اور انسانی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ امداد عراقی ہلال احمر سوسائٹی کو پہنچائی گئی ہے۔ یہ ادارہ جلد از جلد ان کی منتقلی کے لیے پرعزم ہے۔ روضہ امام حسین (ع) کی انتظامیہ نے اس سے قبل کربلا میں زخمی فلسطینیوں کی منتقلی اور اپنے ہسپتالوں میں ان کے علاج کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button