اہم ترین خبریںپاکستان

اپوزیشن لیڈر کاظم میثم کی جانب سے رکھے گئے منصوبے کا آغا علی رضوی کے دست مبارک سے افتتاح

فتتاح کے موقع پر چیف انجینئر عامر حسین نے منصوبے کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور سید علی رضوی کو تفصیلی بریفنگ دی

شیعیت نیوز: قائد حزب اختلاف جی بی اسمبلی اور ایم ڈبلیوایم کے پارلیمانی لیڈر محمد کاظم میثم نے سکردو شگری بالا کیلئے رکھے گئے روڈ منصوبے کا افتتاح کیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر سید علی رضوی بھی اس موقع پر موجود تھے اور دونوں نے عمائدین کے ساتھ مل کر منصوبے کا افتتاح کیا۔

یہ بھی پڑھیں: تکفیری دہشت گردوں اور ریاستی سہولت کاروں کےظلم وبربریت کےشکار اہل پاراچنار کا مظلوم فلسطینی مسلمانوں کے حق میں عظیم الشان احتجاج

اس موقع پر عوام کی جانب سے سید علی رضوی اور محمد کاظم میثم کو ہار پہنایا گیا اور ان کا خیر مقدم کیا گیا۔ افتتاح کے موقع پر چیف انجینئر عامر حسین نے منصوبے کے بارے میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم اور سید علی رضوی کو تفصیلی بریفنگ دی۔ یاد رہے کہ روڈ کے اس منصوبے پر 5 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button