اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور: مجلس وحدت مسلمین کا سب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ، خصوصی رپورٹ

مارچ کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کی

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور میں سب سے بڑا حمایت فلسطین مارچ ہوا۔

مارچ کا آغاز پنجاب اسمبلی کے سامنے سے شروع ہوا اور اختتام امریکی سفارت خانہ کے سامنے ہوا۔

مارچ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

وحدت یوتھ کے رضاکاروں نے سیکورٹی اور انتظامی امور کو بخوبی انجام دیا۔

فسلطینی شہداء،فسلطینی پاکستانی اور مزاحمتی تحریکوں کے پرچم اور تصویریں اٹھائے ہزاروں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار ہمددردی کیا۔

خواتین اور بچوں نے علامتی کفن پوش جنازوں کو بھی اٹھارکھا تھا۔

کچھ نوجوانوں فلسظینی مجاہدوں کا روپ بھی دھا رکھا تھا اور کچھ مرد و زن نے علامتی کفن بھی زیب زین کیا ہوا تھا

اہلسنت شیعہ علمائے کرام کی کثیر تعداد مارچ میں شریک تھی۔

مجلس وحدت مسلمین کا لاہور کے تاریخی مال روڈ پر تاریخ ساز فلسطین مارچیہ بھی پڑھیں:

مجلس وحدت مسلمین میڈیا کی جانب سے نشر کردہ ترانوں نے بھی جوش و جزبہ کو گرمایا۔

مارچ میں کم سن بچوں اور سپیشل پرسن نے بھی فلسطینوں سے یکجہتی فلسطین میں اپنے عزم کا اظہار کیا۔

مارچ کی قیادت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے کی۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسدعباس نقوی،علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ حسن ہمدانی، علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ محمد باقر مجلسی، علامہ وقار الحسنین نقوی،

سید ناصر عباس شیرازی، اور علامہ سید علی اکبر کاظمی نے آزادی فلسطین مارچ سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم مظلوم کے حق میں اور ظالم کے خلاف ہمیشہ سڑکوں پر رہیں گے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ راجہ ناصر عباس کا امریکن قونصلیٹ کے سامنے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا دل مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔

فلسطینیوں نے پوری دنیا کو بیدا ر کردیا ہے، ہر باضمیر اور آزادی پسند اُٹھا ہے، یہ بیداری اسرائیل کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا۔

علامہ راجہ ناصر عباس جفری نے کہا کہ ہم آنیوالے انتخابات میں اسرائیلیوں کے حامیوں کو شکست دے کر انتقام لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل پیش کرنے والے کون ہوتے ہیں؟ اِس کو نہ ہم مرتے دم تک تسلیم کریں گے اور نہ ہی فلسطینی تسلیم کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے وائس چئیرمین علامہ احمد اقبال رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فسلطینی عوام کی مظلومانہ جدوجہد نے اسرائیل کوشکست دے دی۔

جنگ بندی میں فلسطینیوں کی رہائی اہل فلسطین کی جیت ہے فلسطینی عوام ایسے دور میں داخل ہوچکی ہے کہ آزادی فلسطین کے لئے قریب تر ہو رہی ہے۔

حالیہ دنوں رونما ہونے والے حوادث اور امریکہ سمیت اسرائیل اور تمام پشت پناہ قوتوں کی شکست نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ عزت کا راستہ صرف اور صرف مزاحمت کا راستہ ہے۔ فلسطینی عوام کو مزاحمت مبارک ہوا۔

مجلس وحدت کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر شیرازی نے مسئلہ فلسطین کو پاکستان کی اساس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ایما پر دو ریاستی حل کی

بات کو ناقابل قبول اور وطن عزیز کی نظریاتی اساس سے انحراف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ہم فسلطینی مزاحمتی طاقتوں کو ختم کردیں کسی بھی مرحلہ میں اسرائیل کو کامیابی نہیں ملی۔

ہر محاذ پہ اسرائیل کو شکست ہوئی اور اسلامی مزاحمتی بلاک کو فتح حاصل ہوئی ہے۔

جلد دنیا دیکھے گی فلسطینیوں کو مکمل کامیابی اور فتح نصیب ہوگی۔

جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل کئے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔
دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں اور یہ صورتحال ایٹمی جنگ کی طرف جاسکتی ہے
 آزادی فلسطین مارچ کے شروع سے اختتام تک تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔
مارچ کا اختتام قریب آنے کے باوجود لوگ قافلوں کی شکل میں مارچ کا حصہ بنتے رہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button