اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

فلسطینیوں کامددگار ایک بھی سُنی ملک نہیں ،مفتی فضل ہمدرد کا جاوید چودھری کو کرارا جواب

شیعیت نیوز: معروف کالم نگار جاوید چودھری نے ایک متنازعہ ویڈیو میں حیران کن طور پہ کہا ہے کہ فلسطین کی آبادی شیعہ ہوگئی ہے اور وہاں سے سنی اردگرد کے علاقوں میں چلے گئے ہیں۔

جاوید چودھری کے احمقانہ بیان پر معروف اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد نے کہا ہے کہ

چودھری صاحب کو  سیاست اور صحافت کرنی  چاہئے  فرقہ وارانہ معاملات میں اپنی رائے دیتے ہوئے احتیطا برتنی چاہئے، پاکستان میں کئی ہزار شیعہ سنی شہید ہوچکے ہیں ۔

اگر وہ باز نہیں آئیں  گے تو انہیں منہ توڑ جواب دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ   فرض کریں اگر وہاں شیعہ شہید ہورہے ہیں تو ایران پھر کیسے خاموش رہ سکتے ہیں؟

سعودیہ عرب تو اسرائیل کو وہ تیل فراہم کر رہا ہے جو ایسی مشینوں میں استعمال ہوتا ہے جس کا بارود غزہ میں ہزاروں بچوں کولقمہ اجل بنا چکا ہے، آپ کی زبان اب کیوں گنگ ہے؟

یہ بھی پڑھیں:گستاخِ ِ امام پیر زادہ عمران کی گرفتاری کا مطالبہ زور پکڑگیا
آخر پاکستان میں فرقہ واریت کے زہر کو کب تک گھولا جائے گا؟

انہوں نے سوال کیا ہے کہ کیا کوئی بھی ایک سنی ملک ہے جو یہ دعویٰ کرسکے کہ ہم نے فلسطینیوں کی مدد کی ہے؟

غزہ میں رہنے والے شہریوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پہ موجود ہیں جو ایران کے بارے میں کوئی بہت اچھی رائے نہیں رکھتے۔

لیکن ایران ان کی مدد میں کوئی کمی نہیں کر رہا۔

جاوید چودھری اورایسے کئی چغادری یہ چاہتے ہیں کہ دنیا کو یہ ماننے پر مجبور کیا جائے کہ اسرائیل ایک ایسی طاقت ہے جس کا مقابلہ نہیں ہوسکتا اور  یہ ناقابل شکست طاقت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button