عراق

عراق کی اسلامی استقامت نے امریکہ کے فوجی اڈے پر حملے کی ذمہ داری قبول کی

شیعیت نیوز: عراق کی اسلامی استقامت نے اربیل ایئرپورٹ میں واقع غاصب امریکہ کے فوجی اڈے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

عراق کی اسلامی استقامت نے آج ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ عراق کی اسلامی استقامت کے مجاہدین نے غزہ کے عوام پر دشمن کے مظالم کے خلاف جوابی کارروائي کے طور پر اربیل ایئرپورٹ میں واقع غاصب امریکہ کے فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا اور یہ ڈرون ٹھیک نشانے پر جا کر لگا۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی حملے اور دھمکی کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل حسین سلامی

اس سے قبل بھی عراق کے خبری ذرائع نے کہا تھا کہ عراق کے کردستان علاقے میں واقع امریکی فوجیوں کے حریر اڈے پر بدھ کی رات ایک بار پھر عراق کی اسلامی استقامت نے ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

بدھ کے دن بھی عراق کی اسلامی استقامت نے حریر فوجی اڈے پر ڈرون سے حملہ کیا تھا۔

حالیہ دنوں میں عراق اور شام میں امریکہ کے فوجی اڈوں کو متعدد بار ڈرون، راکٹ اور میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گيا۔

عراق کی اسلامی استقامت فلسطینی قوم اور غزہ کے باشندوں کی حمایت میں سات اکتوبر سے اب تک خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو بارہا راکٹ اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button