ایران

کسی بھی حملے اور دھمکی کا منہ توڑ جواب دیں گے، جنرل حسین سلامی

شیعیت نیوز: پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے کہا کہ آج پاسداران انقلاب اپنے وقار اور اقتدار کی بلندیوں پر ہیں اور جہاں دشمن مسلمانوں کی عزت و آبرو پر حملہ کرنا اور دھمکیاں دینا چاہتا ہے وہاں پاسداران انقلاب اور بسیج موقع پر حاضر ہو کر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنرل حسین سلامی نے آج صبح یزد میں 128 بستروں پر مشتمل الزہراء ہسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بسیج نے انقلاب اور اسلام کی خدمت کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے ہیں۔ رہبر معظم انقلاب نے بسیج کو اعتبار اور سماجی اقتدار بخشا ہے۔

آج بسیج ہمارے معاشرے کے تمام شعبہ ہائے زندگی میں رہنمائی حاصل کر رہی ہے اور خوش قسمتی سے تمام طبقات میں اس کی فعال اور بااثر موجودگی ہے۔

آج ایران کا اسلامی انقلاب الہی مشن کا ایک حصہ ہے

انہوں نے بسیج کو ملت ایران کے عظیم خوابوں کی تعبیر کے لیے امید کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج ایران کا اسلامی انقلاب الہی مشن کا ایک حصہ ہے اور اس انقلاب کی روح پوری دنیا میں پھیل رہی ہے۔

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مزید کہا کہ اس حقیقت کے علاوہ کہ IRGC بحری، زمینی اور فضائی میدان میں اسلامی نظام اور خدا کے دین کے دشمنوں کا راستہ روکنے کا پابند ہے، ہماری دوسری ذمہ داری نظام کی مدد سے نرم جنگ کو بے اثر کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے وزیر خارجہ میر عبداللہیان کی سید حسن نصراللہ سے ملاقات

سپاہ پاسداران انقلاب آج عزت اور اقتدار کے اوج پر ہے

جنرل حسین سلامی نے اسلام، انقلاب اور انسانیت کے دشمنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اپنے وقار اور اقتدار کی بلندیوں پر ہے اور جہاں بھی دشمن مسلمانوں کی عزت و آبرو پر حملہ کرنا اور دھمکیاں دینا چاہتا ہے، پاسداران انقلاب اسلامی اور بسیج اس مقام پر حاضر ہوکر دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بسیج اور پاسداران انقلاب نے دشمن پر عرصہ حیات کو اس قدر تنگ کر دیا ہے کہ اس کے لئے تسلط برقرار رکھنے کا کوئی راستہ نہیں بچا ہے اور دشمن اس بات کو بخوبی جان چکا ہے۔

عالمی استکبار مختلف میدانوں میں ایران کے ساتھ جنگ ​​میں داخل ہو چکا ہے

پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے معاشرے میں پاکیزگی اور اخلاقیات پر حملے میں دشمن کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتےطہوئے مزید کہا کہ آج عالمی استکبار اپنی پوری طاقت کے ساتھ ایران کے ساتھ مختلف میدانوں میں جنگ ​​میں داخل ہو گیا ہے۔

اقتصادی لحاظ سے ایرانی قوم پر عائد پابندیاں اور دشمنوں کی دھمکیاں اس جنگ کی ایک مثال ہے

جنرل حسین سلامی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دشمن کی دھمکیاں پابندیوں کے ذریعے دباو بڑھانے کر اپنے مذموم سیاسی اہداف کو حاصل کرنے کے لیے ہیں، مزید کہا: یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ گذشتہ برسوں کے دوران پابندیوں کے باوجود، سپاہ اور بسیج کی کوششوں سے دشمن کی یہ سازشیں یکے بعد دیگرے ناکام ہوئیں اور دشمنوں کی اقتصادی سازشوں کی ناکامی کی اہم مثالوں میں خاتم الانبیاء تعمیراتی سیٹ اپ کی سرگرمیاں ہیں۔

پابندیوں کو بے اثر کرنے کے میدان میں 330 بڑے قومی منصوبوں پر عمل درآمد

انہوں نے پابندیوں کو بے اثر کرنے کے میدان میں 330 سے ​​زیادہ بڑے قومی منصوبوں کے نفاذ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خاتم الانبیاء تعمیراتی ادارے کی عظیم کامیابیوں میں سے ہیں جو ایران میں دشمن کے تسلط کے تابوت پر آخر کیل ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید بسیج اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اداروں کی سرگرمیوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے نے ملک کی تعمیر میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے جس کی مثالیں کورونا،سیلاب اور زلزلے کے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں دیکھنے کو ملی ہیں۔

بسیج کا تعلق امام زمان ع، رہبر انقلاب اور ایران کی عظیم قوم سے ہے

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ بسیج کا تعلق امام زمانہ، رہبر انقلاب اور ایرانی قوم سے سے ہے، مزید کہا کہ بسیج اور دیگر جہادی گروہ زمین پر آیات الہی کے نزول کی نشانیاں ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ ہم اگلے تین سالوں کے اندر صوبہ یزد میں الزہراء س ہسپتال کو کھولنے کا ارادہ رکھتے ہیں، انہون نے کہا کہ سپاہ پاسداران آخری لمحے تک ایرانی عوام کی سلامتی اور آرام کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button