ایران

غزہ اور فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ صرف فلسطینی عوام کریں گے، امیر عبداللہیان

شیعیت نیوز: ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بیروت میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اس میں شک نہیں کہ غزہ اور فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان آج سرکاری دورے پر بیروت پہنچے تو ہوائی اڈے پر لبنان کے اراکین پارلیمان اور لبنانی نیز فلسطینی گروہوں کے لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔

انھوں نے بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو میں استقامتی محاذ کے لبنانی اور فلسطینی شہیدوں نیز صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کے لواحقین کو تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی چھے ہفتے کی دلیرانہ استقامت نے ثابت کردیا کہ زمانہ اسرائیلی حکومت کے حق ميں نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : امیر عبداللہیان اور نجیب میقاتی کی ملاقات، علاقے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

انھوں نے کہا کہ غزہ کی چھے ہفتے کی استقامت نے ثابت کردیا کہ عالمی رائے عامہ کے نزدیک اصلی ہارنے والے امریکہ اور صیہونی حکومت ہیں ۔

حسین امیر عبداللہیان نے کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ غزہ اور فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی عوام کریں گے ۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے تحریک استقامت کے رہنماؤں سے سنا ہے کہ فلسطینی قوم کے مکمل حقوق اور حتمی نتیجہ حاصل ہونے تک غاصبوں سے مقابلہ جاری اور استقامتی محاذ کے سپاہیوں کی انگلیاں ٹریگر پر رہیں گی ۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ آج ہم بیروت، علاقے کی مکمل سلامتی اور فلسطینیوں کے حقوق حاصل کرنے کے طریقوں کے بارے میں لبنان کے اعلی رتبہ حکام سے مذاکرا ت اور تبادلہ خیال کے لئے آئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button