دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ شہید سلیمانی کا خون ابھی تازہ ہے، جنرل محمد باقری

شیعیت نیوز: ایران کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل محمد باقری نے مزاحمتی محاذ کے استحکام میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمنوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ شہید سلیمانی کا خون ابھی تازہ ہے، مزاحمتی ملکوں کے نوجوان خاموش نہيں بیٹھیں گے اور نہ ہی سامراجی طاقتوں کو پنپنے دیں گے۔
جنرل محمد باقری نے منگل کے روز کرمان میں شہید قاسم سلیمانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کے موقع پرمزید کہا کہ مسلح افواج میں ہم سب اور فوج میں شامل ہونے والا ہر نوجوان شہید سلیمانی کو اپنا رول ماڈل مانتا ہے اور یہ جانتا ہے کہ اسے اسی راہ میں آگے بڑھنا اور ان کی طرح بننا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ شہید سلیمانی اور ان کے ساتھیوں نے فلسطین میں جو پودا لگایا تھا وہ اب ایک تناور درخت میں بدل چکا ہے اور ڈٹا ہوا ہے اور ایک دن صیہونی حکومت کو بھی ختم کرکے رہے گا۔
ایران کی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ گزرنے والے ہر سال اور ہر دن میں شہید قاسم سلیمانی کا مقام اور ان کی کمی زیادہ واضح ہو رہی ہے ، شہید سلیمانی صرف ایرانی عوام کے لئے ہی نہيں بلکہ دنیا بھر کے تمام حریت پسندوں کے رول ماڈل رہے ہيں۔
یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں کے خلاف حملے بند ہونے کے بعد ہی اسرائیلی بحری جہاز کے بارے میں مذاکرات ہوسکتے ہیں، یمن
دوسری جانب المیادین ٹی وی نے ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے دورہ لبنان کے پروگرام کی خبر دی ہے۔
ارنا کے مطابق المیادین ٹی وی نے اپنے ذرائع کے کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان بیروت کا سفر کرنے والے ہیں۔
المیادین ٹی وی نے ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ بیروت کے تعلق مزید تفصیلات نہیں بتائيں۔
المنار ٹی وی نے بھی رپورٹ دی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ آج بیروت آئيں گے اور لبنانی حکام اور رہنماؤں سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
خطے کے حالات اور غزہ کی صورت حال کے پیش توقع ہے کہ لبنانی حکام اور رہنماؤں سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔